اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر قانون دان لطیف کھوسہ سمیت کئی وکلا لفٹ میں پھنس گئے

اسلام آباد(زور آور نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سمیت کئی وکلا اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ واپسی پر لفٹ میں آدھے گھنٹے تک پھنسے رہے ،ان کے ساتھ نعیم حیدر پنجوتھا، علی اعجاز بٹر سمیت دیگر وکلا بھی موجو د تھے ۔یف کھوسہ اور دیگر افراد تقریبا 45 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے جبکہ عملے نے لفٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر دروازہ نہ کھل سکا جس کے باعث لفٹ کے باہر کھڑے وکلا نے لفٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔لطیف کھوسہ اور دیگروکلا اسلام آباد ہائیکورٹ کی دوسری منزل پر لفٹ میں پھنسے اور لفٹ گرانڈ فلور تک نہ پہنچی جس کے بعد لفٹ کے باہر موجود وکلا نے شور شرابا شروع کردیا۔تاہم سی ڈی اے ریسکیو اہلکاروں کی کوششو ں کے بعد لفٹ میں پھنسے وکلا کو نکال لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے اورریسکیو اہلکاروں نے لفٹ آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

 

Comments are closed.