غزہ: انڈونیشین اسپتال پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 12 افراد شہید

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے انڈونیشین اسپتال سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکٹر زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں انڈونیشین اسپتال کے آرتھو پیڈک چیف ڈاکٹر عدنان البرش بھی شامل ہیں۔

گورنمنٹ انفارمیشن آفس کے مطابق شہید ہونے والے سول ڈیفنس اہلکاروں اور ڈاکٹروں کی تعداد 201 ہو گئی ہے۔

Comments are closed.