ڈالر کی قدر میں کمی، انٹر بینک میں 53 پیسے سستا ہوگیا

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر53 پیسے سستاہوکر 285روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Comments are closed.