ایک باوثوق ذریعہ کے مطابق ایک اہم سیاسی ڈویلمنٹ ہونے جا رہی ہے جس کے مطابق پرویز الہی کا پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور وہ صدر زرداری سے دو بار خفیہ ملاقات کر چکے ہیں۔زرادری پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینا چاہتا ہے اور وہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے اتنا خوش نہیں ہے ۔۔
پرویز الہئ کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا قوی امکان ہے اور موجودہ گورنر پنجاب سلیم حیدر صاحب کو اس سلسلے میں زرداری نے اعتماد میں لیا ہے جن کے مطابق وہ پیپلزپارٹی کی پنجاب میں مضبوطی کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔۔انہوں نے خود بھی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اور یہ عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔۔
پرویز الہئی کے سپین میں مقیم بیٹے مونس الہی کو بھی واپسی کا گرین سگنل دے دیا گیا یے اور چوہدری فیملی کے خاندانی کشیدہ تعلقات اور معاملات کو بھی حل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں جس میں زرداری کے کہنے اقر خواہش پر وزیر داخلہ محسن نقوی بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔۔اور انہوں نے سپین میں مقیم چوہدری پرویز الہئی کے بیٹے مونس الہی کے خلاف بنے تمام مقدمات بھی ختم کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے جنہیں واپسی پر پیپلزپارٹی پنجاب کی اہم ترین تنظیمی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے ۔
Trending
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
Comments are closed.