خواجہ حارث کی غیر موجودگی میں مجھے دلائل دینے کا کہا گیا، وکیل مجرم لطیف کھوسہ
سیشن جج نے اس عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا تھا، لطیف کھوسہ
سپریم کورٹ کا آرڈر ہمیں موصول ہوا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق
سپریم کورٹ نے آج سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کا کہا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
کھوسہ صاحب ماتحت عدلیہ ہے غلطی ہوئی ہے لیکن انہیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس عامر فاروق
ہم نے سپریم کورٹ کے سامنے معاملہ رکھا تھا کہ پہلے دائرہ اختیار دیکھا جائے، جو ابھی طے نہیں ہوا، وکیل لطیف کھوسہ
صدر پاکستان نے 14 اگست کو قیدیوں کی 6 ماہ سزا معاف کی، عمران خان کی 6 ماہ کی سزا معاف کی جا چکی، وکیل لطیف کھوسہ
ٹرائل کورٹ نے میرے موکل کو 3 سال کی سزا سنائی ہے، لطیف کھوسہ
سیشن کورٹ ڈائرکٹ کمپلینٹ کو نہیں سن سکتی، لطیف کھوسہ
الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کو شکایت دائر کرنے کا اختیار دیتا ہے، لطیف کھوسہ
چیرمین الیکشن کمیشن اور چار ممبران کمیشن ہی شکایت دائر کرنے کا مجاز ہے، لطیف کھوسہ
میرے موکل کے خلاف شکایت سیکرٹری الیکشن کمیشن نے دائر کردی ہے، لطیف کھوسہ
سیکرٹری الیکشن کمیشن کو شکایت فائل کرنے کا کوئی اختیار نہیں، لطیف کھوسہ
ہمیں پتہ ہے ہم نے کیا کرنا ہے؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق
آپ ہمیں سُن تو لیں، وکیل لطیف کھوسہ
آپ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کا کمپلینٹ دائر کرنے کا اجازت نامہ قانون کے مطابق نہیں؟ چیف جسٹس
جی بالکل، وہ اجازت نامہ درست نہیں ہے، ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں بہت غلطیاں ہیں، وکیل سردار لطیف کھوسہ
میں اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز کا حوالہ دیتا ہوں، لطیف کھوسہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 8 سوالات پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیا، وکیل لطیف کھوسہ
ٹرائل کورٹ نے اُن سوالات کا جواب دیئے بغیر اپنے پہلے فیصلے کو ہی درست قرار دیا، لطیف کھوسہ
ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ کے آرڈر کو بھی نظر انداز کیا، سردار لطیف کھوسہ
ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں بہت غلطیاں ہیں، وکیل سردار لطیف کھوسہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہماری اپیل منظور کی، سردار لطیف کھوسہ
ہائیکورٹ نے درخواست دوبارہ فیصلہ کرنے کیلئے ٹرائل کورٹ کو بھیجی، لطیف کھوسہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کیس قابلِ سماعت ہونے پر دوبارہ دلائل سننے کا حکم دیا، لطیف کھوسہ
ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ کے جج کے فیصلے کی خلاف ورزی کی، لطیف کھوسہ
ہمارا اعتراض یہ بھی ہے کہ الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ درست فورم پر دائر نہیں کی گئی، لطیف کھوسہ
الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کی جا سکتی تھی، لطیف کھوسہ
ہم سیشن کورٹ کی جانب سے ٹرائل کرنے کو چیلنج نہیں کر رہے، لطیف کھوسہ
ٹرائل سیشن کورٹ ہی کرے گی، لیکن براہ راست نہیں کر سکتی، لطیف کھوسہ
استدعا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر دی جائے، لطیف کھوسہ
سزا کالعدم قرار دینے کی اپیل پر دلائل کیلئے ہم دوبارہ عدالت کے سامنے آئیں گے، لطیف کھوسہ
جج ہمایوں دلاور آپ کے ماتحت تھے مگر انہوں نے آپ کے فیصلے کے باوجود درخواست ہمیں سنے بغیر خارج کر دی
لطیف کھوسہ
لاہور سے اہم ترین:
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواستوں پر اعتراض ختم۔عدالت نے درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
عمران خان نے سات مقدمات میں ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ کا آرڈر بھی نہیں مانا کیا ایڈیشنل سیشن جج کا یہ کنڈک ٹھیک ہے ؟
لطیف کھوسہ
سیکرٹری الیکشن کمیشن کو شکایت درج کرانے کا اختیار ہی نہیں. لطیف کھوسہ
سیشن کورٹ کے فیصلے میں بہت خامیاں تھیں سپریم کورٹ نے بھی تسلیم کیا۔
لطیف کھوسہ
کمرہ عدالت کا Ac خراب ہوگیا ہے چیف جسٹس اپنے سٹاف کو Ac ٹھیک کرنے کا حکم دے رہے ہیں
میری وکلاء سے دراخواست ہے اے سی والی سائیڈ چھوڑ دیں مجھے ہوا آنے دیں۔ اور پانی پلائیں۔ چیف جسٹس
توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران اے سی کام کرنا چھوڑ گئے
لطیف کھوسہ کمرہ عدالت میں گرمی اور حبس ہونے کا شکوہ
لطیف کھوسہ صاحب کو پانی پلائیں،چیف جسٹس عامر فاروق
ہم سیشن کورٹ کی جانب سے ٹرائل کو تو چیلنج ہی نہیں کر رہے،لطیف کھوسہ
ہمایوں دلاور نے آپکو اگنور کیا سوری…. آپکے فیصلے کو اگنور کیا۔ لطیف کھوسہ
ایک ہی بات ہے چیف جسٹس
کیا ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں ان تمام ایشوز پر فیصلہ دیا گیا؟ چیف جسٹس کا استفسار
بالکل نہیں، جو فیصلہ انہوں نے دیا تھا وہ ہائیکورٹ کالعدم قرار دے چکی، لطیف کھوسہ
میں عدالت سے یہ استدعا کروں گا یہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے، وکیل لطیف کھوسہ
سپریم کورٹ کی ابزرویشن بھی ہے میں اس پر نہیں جاؤں گا، وکیل لطیف کھوسہ
حتمی فیصلے میں کیا ٹرائل کورٹ نے وجوہات دیں ہیں؟ چیف جسٹس
جی ٹرائل کورٹ نے وجوہات نہیں دیں، وکیل لطیف کھوسہ
ٹرائل جج نے آپ کو اگنور کیا، سوری آپ کے فیصلے کو اگنور کیا، وکیل لطیف کھوسہ
ٹرائل کورٹ نے گواہوں کو غیرمتعلقہ قرار دینے کی وجہ کیا لکھی؟ جسٹس طارق جہانگیری
ٹرائل کورٹ نے گواہوں کو غیرمتعلقہ قرار دینے کی وجہ لکھی ہی نہیں، لطیف کھوسہ
لطیف کھوسہ کے جسٹس عامر فاروق سے شکوے
میں نے پچاس سال میں ایسا کام ہوتے نہیں دیکھا جو ٹرائل جج نے کیا ہے، لطیف کھوسہ
حق دفاع کی ہماری درخواست آج بھی آپ کے پاس زیر التوا ہے۔ وکیل
معذرت کے ساتھ آپ نے بھی ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ دینے سے نہیں روکا ، وکیل
یہ فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے
لطیف کھوسہ
ہم نے اپنے دفاع میں گواہان کی فہرست دی لیکن عدالت نے جانچ کیے بغیر فہرست مسترد کردی، وکیل لطیف کھوسہ
معذرت کے ساتھ آپ نے بھی ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ دینے سے نہیں روکا، وکیل لطیف کھوسہ
کس بنیاد پر ٹرائل کورٹ نے گواہان کی فہرست کو مسترد کیا؟ جسٹس طارق محمود جہانگیری
میں وہ آرڈر پڑھ دیتا ہوں، وکیل لطیف کھوسہ
Comments are closed.