نگراں وزیراعظم۔۔۔قائد مزار حاضری

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے منگل کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعظم نے بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی اور دیگر کابینہ اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد انوار الحق کاکڑ کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Comments are closed.