اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی قرار داد منظورکرلی

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی قرار داد 28 کے مقابلے میں 90 ووٹوں سے منظورکرلی۔

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے لیبر رہنما کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ بھی جنگ بندی کی حمایت کریں۔

دوسری جانب جنوبی افریقی پارلیمنٹ نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کثرتِ رائے سے منظور کی گئی قرارداد میں کہا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات اُس وقت تک معطل رکھے جائیں جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں کرلیتا۔

Comments are closed.