پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
کھلاڑی کی ہونے والی دلہنیا کی مہندی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں امام الحق کی ہونے والی دلہنیا انمول محمود کو ٹیگ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔
Comments are closed.