بلاول کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بہت سے دوست مسلم لیگ ن کا حصہ بنیں گے، ہمیں یقین ہے کہ ایک بار پھر ملک کو اس بحران سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ہماری تعریفیں کر کے ہمارا مخالف ووٹ نہیں لے سکتے، ہم پی پی چیئرمین کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے۔

Comments are closed.