لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور کے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے حکام کو 4 روز میں شناخت کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو لاہور کے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔رابعہ سلطان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے شوہر کی پیشی کے موقع پر ملاقات کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچی تھیں۔
Trending
- فائیو اسٹار ہوٹل نہیں، عملی عمل ضروری ، ڈاکٹر علمدار حسین ملک
- کاہنہ میں 9 سالہ بچی سے زیادتی، حنا پرویز بٹ کا متاثرہ خاندان سے ملاقات ، انصاف کی یقین دہانی
- اسلام آباد: شہید ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کے لیے خصوصی مراعات کی منظوری
- پنجاب کے عدالتی افسران کے لیے ڈرائیور اور کک کی سرکاری سہولت منظور ، چیف جسٹس
- اسلام آباد: قبضہ مافیا کا ڈرامہ بے نقاب، اپنے ملازم کو گولی مار کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش ،11 ملزمان گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، کسٹمز نے 1 کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی چاندی ضبط کرلی
- اسلام آباد: بلیو ایریا میں کسٹم اہلکاروں کی کارروائی پر تاجروں کا احتجاج، سامان فوری واپس کرنے کا مطالبہ
- کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ: راولپنڈی میں اسکول اوقات کار عارضی طور پر تبدیل
- کوہستان کرپشن اسکینڈل: 37 ارب روپے کے گھپلے میں ملوث 8 ملزمان جیل منتقل
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: مولانا فضل الرحمٰن پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا داعش کمانڈر ہلاک
جناح ہائوس حملہ،سابق گورنر کی اہلیہ شناخت کے لیے جیل منتقل
Next Post
Comments are closed.