بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق حملہ ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کی چیک پوسٹ پر کیا گیا، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے واقعےکے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شیرانی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیا ں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔
Trending
- سپریم کورٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا
- محسن نقوی کا نادرا و پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ، بدانتظامی پر برہمی
- حکومت کا بڑا فیصلہ، 24 سرکاری ادارے فروخت کا فیصلہ
- پی آئی اے میں احتجاج کی شدت، آج بھی 7 پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
- پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 12 ارب 58 کروڑ ڈالر، برآمدات میں کمی تشویشناک
- ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا ، شیخ رشید
- سندھ میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں 4 اموات ، 1200 نئے کیسز رپورٹ
- جرمنی کی پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو وطن واپسی پر ہزاروں یورو امداد کی پیشکش
- ہول سیلرز اور ریٹیلرز کیلئے نیا ضابطہ نافذ، کاروبار کی رجسٹریشن لازمی قرار
- مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، نیویارک نے آج تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ، زہران ممدانی
Comments are closed.