اسلام آباد(وقائع نگار)قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ توشہ خانہ سکینڈل کی نیب انکوائری سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف نے نیب کو تحریری جواب جمع کروا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ انکوائری میں نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا ۔قانون کے مطابق 50 کروڑ روپے سے کم رقم کے کیس پر نیب کا دائرہ اختیار نہیں۔عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی قیمت کا تعین کابینہ ڈویژن کا کام ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے بطور وزیراعظم تحائف کی مالیت کا تعین نہیں کرایا، چیئرمین تحریک انصاف پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام درست نہیں۔ آج پیش نہیں ہو سکتا، نیب بلائے تو 19 جون کو پیش ہو جاں گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے نیب سے پیش ہونے کیلئے 19 جون تک وقت مانگ لیا۔ نیب نے چیئرمین تحریک انصاف پر تحائف کی مالیت کا تعین پر اثرانداز ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ نیب نے پی ٹی آئی کوتوشہ خانہ کیس میں انکوائری کیلئے آج طلب کیا تھا، طلبی کے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم اسلام آباد میلوڈی آفس میں دن 11بجے طلب کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھئ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے فیئرپرائس تجزیہ کرائے بغیرتحائف اپنے پاس رکھے،آپ بطوروزیراعظم تحائف کی قیمت کاتخمینہ لگانے کے عمل پراثراندازہوئے۔نیب نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ آپ نے تحفے میں ملے ریاستی اثاثے فروخت بھی کئے۔نیب نے اب عمران خان کو 21 جون کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی کو دن 11 بجے نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی
Trending
- سی سی پی نے ”آئس کریم“کیس میں 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا
- ایران جنگ سے عرب معیشت کو 186 ارب ڈالر نقصان، عالمی بحران سنگین ہونے لگا
- امریکا کی ایران حکمت عملی ناکام، بدلتے اہداف پر ماہرین کے سوالات
- ای چالان کے نام پر جعلی SMS فراڈ، سیف سٹی کی وارننگ — شہری محتاط رہیں
- اسلام آباد میں برطرف کانسٹیبل کی خودکشی، محکمانہ بے حسی اور نظام پر سنگین سوالات
- وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ای سی پی میں اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم، انفورسمنٹ نظام مؤثر بنانے پر غور
- کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ آٹو پارٹس کا بڑا ذخیرہ ضبط
- سرورفاؤنڈیشن
- اسرائیل ایران جنگ: پہلے مہینے میں 800 فضائی حملوں کا دعویٰ، ہلاکتوں کے اعداد و شمار میں تضاد
- سردار تنویر الیاس کی سوسائٹی پر بڑا الزام: این او سی اور زمین کے بغیر رقوم وصول، متاثرین کا احتجاج
Comments are closed.