اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چودھری اور اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے وکلا الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔معاون وکیل نے کہا کہ اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس ٹائم لیا ہے، آپ حاضری سے استثنی دیں، اسد عمر یہاں حاضر ہوتے رہے ہیں۔ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ آپ درخواست جمع کرا دیں، جس پر اسد عمر کی معاون وکیل نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرا دی۔اس موقع پر فواد چودھری اور ان کے وکیل فیصل چودھری بھی پیش نہیں ہوئے۔معاون وکیل نے کہا کہ فواد چودھری لاہور میں ہیں، فیصل چودھری اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں، فیصل چودھری نے آنے کا کہا ہے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔
Trending
- پاک-جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی
- افغان وزیر خارجہ کا دارالعلوم دیوبند کا دورہ، حدیث کی سند سے نوازا گیا، سیکیورٹی میں بدنظمی
- شادیوں سے ٹیکس وصولی میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ ، ایف بی آر کی سخت نگرانی رنگ لانے لگی
- ڈی آئی خان : پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ آور تمام 5 خوارج مارے گئے، 6 جوان شہید، 12 زخمی، آئی ایس پی آر
- دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت یا ایک فیصلے پر نہیں لگایا جا سکتا ، پی ٹی آئی
- خیبرپختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ، 13 اکتوبر کو نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، سہیل آفریدی امیدوار نامزد
- ٹی ایل پی کے احتجاج پر مولانا فضل الرحمان متحرک، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سے رابطے
- پندرہ دن کی دلہن تیزاب گردی کا شکار، گوجرانوالہ میں حافظہ قرآن بچی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا “لازوال عشق” کیس میں بڑا فیصلہ
- رحیم یار خان ،اشتہاری طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Comments are closed.