اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت شبلی فراز، فرخ حبیب اور حسان نیازی و دیگر رہنماں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں، تمام ملزمان کو 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کر لیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے الزام میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے 2 اور تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی، وکیل کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث سابق وزیراعظم اسلام آباد نہیں آسکتے۔جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش ہونا پڑے گا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو 19جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔
Trending
- کراچی روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال
- کراچی : فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن ، انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار
- کالعدم ٹی ٹی پی ۔ مقامی عمائدین مذاکرات ، کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ سے انخلا پر رضامند
- افغانستان ، 6.3 شدت کا زلزلہ ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
- استنبول ، غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا
- 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ ، ملک فداالرحمن
- پاکستان کی زراعت، لائیوسٹاک اور ڈیری ڈیولپمنٹ ،عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے آئینے میں ناکامیاں ، ڈاکٹرعلمدار حسین ملک
- اسلام آباد میں ٹریفک پولیس پر تشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
- سہیل آفریدی بارے ویڈیو کا فرانزک کرا لیتے ہیں،حقائق سامنے آجائیں گے ، اختیار ولی خان
- وزیراعظم کا آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
Prev Post
Comments are closed.