عمران خان کے کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنےکی منظوری

وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنےکی منظوری دے دی

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ سے  وزارت قانون کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا کہنا  ہےکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ٹرائل بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں کرے گی، نیب کی ٹیم 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات تقریباً مکمل کرچکی ہے اور اس کا ریفرنس جلد دائر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کیس میں ضمانت کا معاملہ بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں سنے گی۔

Comments are closed.