لاہور(سپیشل رپورٹر)انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاس جلا گھیرا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔انسداددہشت گردی عدالت نے تھانہ سرور روڈ مین درج مقدمہ میں ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا۔انسداددہشت گردی گردی عدالت نے مجموعی طور پر جناح ہاوس حملہ کیس میں 21 کارکنوں کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ سمیت 15 خواتین کی بھی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے رابعہ سلطان، سید نبیل رضا، ارحم ملک کی ضمانت منظور کرلی ۔ علیزہ منیر، انیلہ ملک، صدف نعیم، فرح خان، ممتاز بی بی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔علاوہ ازیں روبی نیازی، ارم اکمل، نورین ملک، خلعت عزیز، سونیہ ناصر اور روبینہ پرویز کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
Trending
- وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
- اسلام آباد میں درخت، الرجی اور پالیسی کا امتحان
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
Comments are closed.