اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے عمران خان کے بشریٰ بی بی کا چہرہ نہ دیکھنے کے دعوے کو صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ میں نے بشریٰ بی بی کا چہرہ نکاح کے بعد دیکھا، قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس سے پہلے کبھی چہرہ نہیں دیکھا۔
اس پر عون چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بشری بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کادعویٰ اس صدی کا سب سےبڑا جھوٹ ہے ، قوم کے لیڈر کا خود بولنے والا جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لاؤں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
Comments are closed.