اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کے صدر نے قطر میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی بھی مغویوں کے اہل خانہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ مغویوں کی واپسی میری اور جنگی کابینہ کی ذمہ داری ہے ،جب تک مغویوں کو واپس نہیں لاتے ،لڑائی بند نہیں کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے کہ غزہ سے مزید کوئی خطرہ پیدا نہ ہو۔
Comments are closed.