لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکار فیصل قریشی پنجابی فلم مینگو جٹ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم اگلے سال عیدالفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ڈائریکٹر ابو علیحہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک مکمل ایکشن کامیڈی فلم ہے، اس میں پنجاب اور کراچی کے بڑے اداکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مینگو جٹ پہلی پنجابی کامیڈی فلم ہے جو ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ ہوگی۔مینگو جٹ فیصل قریشی کی پہلی پنجابی فلم ہے البتہ ڈائریکٹر ابو علیحہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار کے لیے تین بڑی ہیروئنز سے بھی بات چیت چل رہی ہے، جلد ہی لیڈنگ ہیروئن اور باقی کی کاسٹ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔مینگو جٹ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال جنوری سے ہوگا جب کہ لوکیشنز میں لاہور، ننکانہ صاحب، بہاولپور، اسلام آباد اور نتھیا گلی کے مختلف مقامات شامل ہیں۔
Trending
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
Comments are closed.