محمد کیف کا آسٹریلیا کو چیمپئین ماننے سے انکار

آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست بھارتیوں کو ہضم نہ ہوئی۔

میگا ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر محمد کیف کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آسٹریلیا کو چیمپئین ماننے سے انکار کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میچ قطعی یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوں کہ میگا ایونٹ کا فائنل دنیا کی اچھی ٹیم جیتی ہے، آن پیپر بھارتی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ آج بھارت کا برا دن تھا ورنہ یہ میچ ہماری ہی ٹیم جیتی۔

Comments are closed.