معاشی حالات ٹھیک کرنا ہیں، عوام ساتھ دیں، میں سب کو سنبھال سکتا ہوں، آصف زرداری

سابق صدر مملکت اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ  ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنا ہے عوام میرا ساتھ دیں، میں ان سب کو سنبھال سکتا ہوں۔

تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول ملک کا مستقبل ہیں،  ہمیں لوگوں کو سنبھالنا ہے، آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ حکومت میں آکر بلوچستان کے تمام مسائل حل کریں گے، اسلام آباد صوبوں کو نہیں سمجھتا، پاکستان بلوچستان کے زور پر چلے گا، بلوچستان میں بہت وسائل ہیں، آگے بڑھنے کی بہت گنجائش ہے، بلوچستان کو ایسا بناؤں گا کہ یہ صوبہ پہلے سے 10 گنا بہتر ہوگا، بلوچستان میں جو پانی آتا ہے، اس کی لائننگ نہیں ہے، سندھ میں پانی کیلئے لائننگ کروادی ہے۔

Comments are closed.