ملک کیساتھ کھیلے جانے والے کھیل کو فل اسٹاپ لگانا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کیساتھ 70 سال سے کھیلے جانے والے کھیل کو کہیں نہ کہیں ہمیں فل اسٹاپ لگانا پڑے گا۔

ایبٹ آباد میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمپین شروع ہونے سے پہلے خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کا سوچا تھا، کنونشن کامیاب کروانے پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا کو شناخت دی۔ نام کے ساتھ ساتھ آپ کو آپ کے حقوق دیے۔ آپ کو وسائل کا مالک بنایا۔ غریب خواتین کی مالی مدد کےلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے کارناموں پر فخر کرتے ہیں۔ ہماری جدوجہد، سیاسی سفر ابھی رہتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بےنظیر کے نامکمل مشن کو پورا کرنا چاہ رہا ہوں۔

Comments are closed.