لاہور(سپیشل رپورٹر)زیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لئے کوئی حلوہ نہیں چیلنج ہے، اگلے الیکشن میں عوام نے نوازشریف کو دوبارہ اقتدار کا موقع دیا تو ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔گورنر ہاس میں یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لئے کافی چیلنجنگ ہے، آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو ملک معاشی مشکلات کا شکار ہوتا، معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت میں استحکام آ رہا ہے، پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں عملی طور پر کام کر کے دکھایا، جو لوگ ملک کیخلاف سازش کر رہے تھے وہ تمام سازشیں دفن ہوئیں، نوازشریف نے نوجوانوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کے بجائے لیپ ٹاپ دیا، یہ لوگ کہتے تھے یہ لیپ ٹاپ نہیں دے رہا یہ رشوت دے رہا ہے، یہ وہی لیپ ٹاپ ہے جس نے کورونا میں بچوں کو تعلیم کا ذریعہ فراہم کیا، جو لیپ ٹاپ کو رشوت کہتا ہے آپ اس کی دماغی حالت کا اندازہ لگا لیں۔
Trending
- آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی: حارث رؤف پر 2 میچز کی پابندی، بھارتی کپتان پر 30 فیصد جرمانہ
- پرائیویٹائزیشن کے نام پر غبن کی نئی لہر: زرعی ترقیاتی بینک عرب حکمرانوں کے حوالے؟
- بہاولنگر: سرکاری گاڑی پر پروٹوکول کے ساتھ خواجہ سرا مہک ملک کا ڈانس پارٹی میں شرکت،عوام میں تشویش
- شاعر مشر ق اتحاد ملت اسلامیہ کے داعی تھے، چوہدری عبیداللہ
- ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیاں : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نوٹس ، فوری تحقیقات کا حکم
- مندرہ میں شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، ڈانسرز سمیت 11 افراد گرفتار، 1.5 لاکھ روپے اور ساؤنڈ سسٹم برآمد
- راولپنڈی: تھانہ بنی کی حدود میں منشیات فروشوں کا راج، پولیس خاموش تماشائی ، شہریوں میں تشویش کی لہر
- ویسٹریج پولیس کی کامیاب کارروائی ، دو ماہ قبل چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- ضلعی انتظامیہ کی ملازمین کو سرکاری طے شدہ رقم سے کم اجرت دینے والوں کے خلاف کاروائیاں
- اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے شاندار ولیمہ: راجہ حیدر جنجوعہ کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت
نواز شریف اقتدار میں آئے تو ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔۔وزیراعظم
Next Post
Comments are closed.