نارووال(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی بنیادیں نواز شریف نے رکھیں، گوادر سے خنجراب تک پہاڑوں پر بڑے ترقیاتی منصوبوں پر نواز شریف کا نام ہے، جو منصوبے گزشتہ 1 سال میں شروع کیے ان کے سنگ بنیاد پر بھی نواز شریف کا نام لکھا ہے۔نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہم سب نے آج نارووال کنسٹرکشن ڈویژن کا افتتاح کیا ہے، کنسٹرکشن ڈویژن کو بنانے میں 14 کروڑ کا خرچہ ہوا ہے، احسن اقبال نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا، اس کنسٹرکشن ڈویژن میں 117 لوگ کام کریں گے، منصوبے سے نارووال کیلئے نیا روزگار بھی پیدا ہو گا۔وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے مزید کہا ہے کہ جب بھی شیر آئے گا ترقی لائے گا، شیر کا نشان پاکستان کی ترقی کا نشان ہے، ہم گوادر میں بھی ترقی کر رہے ہیں اور ہمسایہ شہروں میں بھی، ہم نے پورے ملک میں بجلی کی ترقی کے منصوبے شروع کیے ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان ہم نے نئی لائن 4 ماہ کے اندر بنا کر چلا دی ہے۔انہوں نے کہا کچھ عرصہ بعد وزیر اعظم بھی تھر تشریف لے جائیں گے، وہاں ہم نے ایک نئی 220 کلو میٹر کی لائن 4 ماہ میں بنا کر چلا دی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ترقی دشمن اور غریب دشمن حکومت میں سارے کام بند ہو گئے تھے، سارے بند کام ہم نے بنا کر چلا دیئے ہیں، یہاں نواز شریف کو یاد نہ کیا جائے تو زیادتی ہو گی۔
Trending
- دہشت گردانہ واردات کے بعد بے ہنگم بیانات
- ٹیکا کا پاکستان بھر میں مستحق خاندانوں کے ساتھ رمضان یکجہتی کا سلسلہ جاری
- مزدوررہنماء قموس گل خان خٹک کے انتقال پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے عہدیداران کا اظہار تعزیت
- عمران خان کی پمز آمد
- مسلم ہینڈز کا خوبصورت اقدام، عمرہ زائرین کی خدمت کا نیا سلسلہ
- او جی ڈی سی نے مالی سال 2025-26 کے ششماہی نتائج کا اعلان کر دیا
- بارکھان میں کرش پلانٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3 مزدور اغوا، پولیس چوکی پر بھی حملہ
- بورڈ آف پیس میں پاکستان کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی، وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ
- سی سی پی کا ہمدرد اسکول آف لا میں آگاہی سیشن، طلبہ کو کمپیٹیشن قانون سے آگاہ کیا گیا
- ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کوئٹہ کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کامیاب کارروائی
Comments are closed.