نوجوان کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 02 افراد گرفتار

وارث خان پولیس کی فوری کاروائی،نوجوان کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 02 افراد کو چند گھنٹوں میں تحویل میں لے لیا،ملزمان ثناء اورظہیر نے مقتول ارسلان عرف شانی کو پہلے چھری سے زخمی کیا اورپھر فائر کرکے قتل کیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ ثناء کے ظہیر اورارسلان سے مراسم تھے۔

 

مقتول ارسلان عرف شانی کو راستے سے ہٹانے کے لیے ملزمہ ثناء اورآشنا ظہیر نے اسے قتل کیا،۔قتول ارسلان جرائم پیشہ کاروائیوں میں ملوث تھا اور منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقعہ پر پہنچی اورچند گھنٹوں میں دونوں ملزمان کو تحویل میں لے لیا،ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی،

Comments are closed.