ٹریفک پولیس نے عام شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،گریبان سے پکڑ کر تھانے لے گئے

اسلام آباد(ظفر ملک سے)وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک پولیس نے ظالم نکلی،عام شہریوں سے ناروا سلوک معمول بن گیا،فیملی کا خیال بھی نہ رکھا گیا،شہری کو گھسیٹ کر گریبان سے پکڑتے ہوئے تھانہ لے گئے ،سینکڑوں شہریوں نے جائے واردات پر مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ارباب اختیار ایسے اہلکاروں کی مرمت کریں بصورت دیکر عزت نفس مجروح کرنے پر شہری خود ہی بدلہ لے سکتے ہیں،گزشتہ روز ٹریفک پولیس کے عقل سے عاری پولیس اہلکاروں نے ایک کار سوار کو روکا جس کے ساتھ انکی فیملی بھی موجود تھی،چیکنگ کے بہانہ تکرار ہو گئی ،اور اس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،اور گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا اور زبردستی گاڑی میں ڈال کر تھانہ لے گئے او ر اس ایک باریش پولیس اہلکار نے الزام لگایا ہے کہ اس نے وردی پر ہاتھ ڈالا ہے ،یہاں عام شہریوں کا رش لگ گیا تو انہوںنے کہا کہ جب اسے گھسیٹا جائے گا اور تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا تو اس کا ہاتھ بھی وردی تک پہنچ سکتا ہے ،دانستہ ایسا نہیں کیا گیا،اس موقع پر ایک چشم دید گواہ کا کہنا تھا کہ کار سوار کا کوئی قصور نہ تھا اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور اب کار سرکار میں مداخلت کا پرچہ دیکر انہیں ذلیل کیا جائے گا،ایسی حالت میں وردی کے تقدس کو بحال کرنے کے لیے وردی والوں کو بھی خیال کرنا چاہیے ،جبکہ ایک اور شہری خاتون نے بتایا کہ اگر پولیس اہلکار فیملی کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کریں گے پھر اس وقت سے ڈرا جائے جب عام شہری ان کا پتھروں سے استقبال کرے گا،انہوںنے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments are closed.