اسلام آباد(وقائع نگار)ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ 12 جولائی کو ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 بلین ڈالر کی منظوری دی، پاکستان کو فوری ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز جاری کر دیئے گئے۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن نے کہا کہ نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کیلئے اہم ہو گا۔جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہے، سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔
Trending
- وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
- اسلام آباد میں درخت، الرجی اور پالیسی کا امتحان
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
Comments are closed.