ڈراموں کے ذریعے اخلاقی اقدار کو فروغ د ینا چاہئے ، فیصل قریشی

   لاہور( شوبز ڈیسک  ) معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ ہمیں ڈراموں کے ذریعے  معاشرے میں  اخلاقی اقدار  کو فروغ دینا چاہئے ۔

ایک انٹرویو کے دوران   فیصل قریشی نے کہا کہ میں نے اب تک جتنے بھی ڈرامے کئے ہیں ان میں اپنے کردار وں کو بخوبی سر انجام دینے کی کوشش کی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ آج میں نے شوبز میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوںنے کہا میرے لئے سب سے  بڑا ایوارڈ میرے مداحوں کی محبت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا  ہمیں ایسے ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے جو ہم اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹھ کر دیکھ سکیں اور ان ڈراموں میں ہمارے معاشرے کی اخلاقی اقدار کو نہ صرف دکھایا جائے بلکہ لوگوں میں اخلاقی اقدار کے فروغ دینے کی بھی کوشش کی جائے ۔ اداکار  نے مزیدکہا کہ ایسے ڈرامے جو ساس بہو، نند بھابی کی لڑائی پر مبنی ہوں وہ شائقین پر منفی اثر ڈالتے ہیں ہمیں روایتی کہانیوں سے ہٹ کر ڈرامے بنانا ہونگے۔

Comments are closed.