لاہور(بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز و سینئر نائب صدر مریم نواز کے زیر صدارت ماڈل ٹان سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس ہوا۔اجلاس میں لاہور کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں ن لیگ لاہور کے صدر سیف کھوکھر، ن لیگ لاہور خواتین ونگ کی صدر سعدیہ تیمور نے بھی شرکت کی، مریم نواز کو لاہور کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مریم نواز نے خواتین ونگ کو گھر گھر انتحابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں لاہور کے متوقع ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر امیدواروں بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر سابق خواتین کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔اس موقع پر مریم نواز شریف نے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست ازسرنو مرتب کرنے کی ہدایت کی، پارٹی اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران یونین کونسل سے لے کر صوبائی حلقہ کی تنظیموں بارے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
Trending
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
گھر گھرنون کا پرچار کریں،مریم کا ٹاسک
Next Post
Comments are closed.