ہانگ کانگ، لاس اینجلس، پیرس، تل ابیب، کوپن ہیگن اور سان فرانسسکو مہنگے ترین شہروں میں شامل

معیشت اور شماریات کے ایک مستند اور معروف ادارے نے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی جس میں سستے ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر پاکستان کا ایک شہر بھی شامل ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی سال 2023 کی فہرست میں 173 شہروں میں سے دنیا کے مہنگے ترین شہر سنگھاپور اور زیورخ قرار پائے ہیں۔

مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر نیویارک اور جنیوا مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔

علاوہ ازیں ہانگ کانگ، لاس اینجلس، پیرس، تل ابیب، کوپن ہیگن اور سان فرانسسکو بھی مہنگے ترین شہروں میں شامل ہیں۔

Comments are closed.