آئندہ برس ہونے والے انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے,شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے بہادر آباد مرکز میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت انتخابی معاملات پر گفتگو کی گئی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق دونوں جماعتوں کی کمیٹی آئندہ دو تین روز مین مذاکرات کرے گی۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو بھرپور کوشش کرنا ہو گی، آئندہ برس ہونے والے انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

Comments are closed.