پشاور(بیورورپورٹ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام خوشی سے نہیں مجبورا قبول کیا۔وزیراعظم نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں شہباز شریف نے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے، اس موقع پر گورنر و نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا بہادر لوگوں کی دھرتی ہے، یہاں کے لوگوں نے اپنے خون سے پاکستان کا دفاع کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اس صوبے کا بڑا کردار ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزرے سال بہت مشکل تھے، پاکستان ضرور اپنے پاں پر کھڑا ہوگا، خوشحالی آئے گی، زراعت پاکستان کی معیشت کو بدل کر رکھ دے گی، ہم نے اگر بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو اپنے پاں پر کھڑا ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر ملا، سعودی کران پرنس میرے بھائی محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی لیڈر شپ نے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اسحاق ڈار اور سپہ سالار عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کا مستقبل سنوارنے کا لمحہ آچکا ہے، زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کیلئے جامع منصوبہ بنایا ہے، آج ہمارا ہمسایہ ہم سے آگے نکل گیا ہے تو قصور ہمارا ہے، ہمیں آج اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہوگا، آج ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہاتھ اونچا رکھنا ہے یا کشکول لے کر پھرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا ہماری کاٹن ایکسپورٹ بھارت سے زیادہ تھی، ہمیں ماضی میں جا کر سبق سیکھنا ہے، رونے دھونے سے کبھی ملک خوشحال نہیں ہوئے، ملک محنت کی بنا پر خوشحال ہوئے ہیں، ہم نے زراعت اور ملکی صنعتوں میں انقلاب لے کر آنا ہے، یقین ہے آئندہ چند سالوں میں پاکستان خطے اور دنیا میں ترقی کرتا ہوا عظیم ملک بن جائے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ نوازشریف کے دور میں شروع کیا تھا، ہم آئندہ بھی 1 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، ایک بھی لیپ ٹاپ سفارش پر نہیں جائے گا، صرف اور صرف میرٹ پر لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے، دوبارہ موقع ملا تو آبادی کے تناسب سے ہر صوبے میں لیپ ٹاپس تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا یونیورسٹی کا نام مناسب نہیں یہ ماضی کا نام ہے، نیا نام قبائلی بزرگان کی مشاورت سے رکھا جائے گا، آج سفارش اور کرپشن سکہ رائج الوقت ہے جس کا ضرور خاتمہ ہوگا، سفارش نے پاکستان کو تباہ جبکہ کرپشن نے پاکستان کی جڑوں کو برباد کر دیا ہے، ہم نے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی نوجوان نے محنت کی ہے تو وسائل اس کے قدموں میں نچھاور کرنے چاہئیں، آج دیکھیں جاپان کہاں کھڑا ہے، جاپان نے محنت کی بنیاد پر ستاروں میں کمند ڈالی، محنت کرو تو اللہ اس میں برکت ڈالتا ہے۔
Trending
- مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوچکا،معرک? حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ، کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
- فلسطین ایک دو راہے پر: بورڈ آف پیس کے تحت فلسطینی مقصد کا مستقبل
- مزدوررہنماؤں کا پاکستان ورکرزفیڈریشن کے وائس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کے بھتیجے کی وفات پر اظہارتعزیت
- باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت پنجاب اٹک
- پاکستان کے بیدار محافظ ہرفتنہ فنا کردینگے
- جی ڈی اے پبلک اسکول گوادر، بلوچستان کے طلبہ و فیکلٹی ممبران کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ
- ماں ہر شر سے اماں
- وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی اسلام آباد میں عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات
- 8 فروری حکومت، تحریک انصاف اور محمود اچکزئی کیلئے فیصلہ کن
- شفاف مثالی امتحان سسٹم
آئی ایم ایف پروگرام مجبوری تھی۔۔وزیراعظم
Prev Post
Next Post
Comments are closed.