پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک سیاستدان جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، آج بھی کچھ لوگ کچھ اور لوگوں کے کندھوں پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی پر مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 16 سال پہلے کچھ قوتوں نے سوچا تھا کہ بےنظیر بھٹو کو شہید کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کر دیں گے، ہر سال جیالے گڑھی خدا بخش میں ان قوتوں کو للکارتے ہیں کہ وہ آج بھی شہداء کے ساتھ ہیں، آج بھی ملک میں کوئی سیاسی جماعت وفاق کو بچا سکتی ہے وہ پیپلز پارٹی ہے، ہم نے 1973 کے آئین کو 18ویں ترمیم کے ذریعے بحال کیا۔
Comments are closed.