آر ڈی اے نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 48غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں دو دکانوں اور ایک گھر کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

راولپنڈی (زورآور نیوز)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آرڈی اے) نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 48غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں دو دکانوں اور ایک گھر کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ اور 10غیرقانونی سوسائٹیوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آرڈی اے) نے چکری روڈ پر15 اورچیک بیلی روڈ، روات میں 32جبکہ اڈالہ روڈ پر 1غیرقانونی سوسائٹی کے خلاف کاروائی کی جبکہ چکری روڈ پر 9سوسائٹیوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے اس طرح اڈیالہ روڈ پر 1سوسائٹی کے خلاف مقدمہ درجہ کیاگیا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آرڈی اے) نے چکری روڈ راولپنڈی پر راول انکلیو، حیدر ریذیڈنشیا، پارک زمین ٹاؤن، الحرم سٹی، دانیال الحرم بلاک، تعمیر گارڈن، خان بلڈرز، منان سٹی، ملٹی گارڈن فیز2، فیصل ٹاؤن فیز2 اور کیپیٹل سمارٹ سٹی، عبداللہ سٹی، ایولون سٹی، بلیو ورلڈ سٹی اور آل عمران ہومزاسی طرح چک بیلی خان، جی ٹی روڈ، روات میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، پاکستانی گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم، سنچری ٹاؤن، تقوی ٹاؤن، گرین انکلیو، پی اے آر سی ہاؤسنگ سکیم، ایمپل لیونگ و نشانِ مصطفیٰ، پاک پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سکیم، کنٹری سائیڈ فارم ہاؤس، رائزر مارکیٹنگ اور شاہین گارڈن، ہون فارم، تھیم پارک، سیگھو فارم ہاؤس، گرین ہاکس،ہارٹس فلورا فارمز، فریڈم سمارٹ ہوم، اسلام آباد فارمز فیز، شاہ زین ٹاؤن، اٹلانٹک سٹی، عطار فارمز، بی ایس ایم ڈویلپرز کا پروجیکٹ، گرین ویو، لیک ویو سٹی، لیک گارڈن گرین فارم ہاؤس، گرین سٹون اور گلبرگ گارڈن اسی طرح گلریز کمرشل روڈ پر 2 دوکانوں اور 1گھر جبکہ اڈیالہ روڈ پر روڈن انکلیو کے خلاف کاروائی کی گی۔ جبکہ ان غیر ہاؤسنگ سوسائٹیاں کے مالکان پر ایف آئی آر درج کرائی گئیں جس میں روڈن انکلیو، ایمان گارڈن، لینڈ سب ڈویژن وچنار انکلیو،، حیدر ریذیڈنشیا، خالد کالونی فیز-IV، کشمیر ہومز و امام حسن ٹاؤن، زم زم ولاز عثمانیہ فورٹ، البرکہ گارڈن کے مالکان شامل ہیں رحیم الدین، سلیم، ثاقب محمود بھٹی، وسیم مظہر، محمد ایوب، اسامہ عباسی، راجہ شعیب تنویر، رضوان چراغ، وقاص خالد، محمد نوید، شہزاد مشرف آفریدی، ملک شفقت اور سیف اللہ کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے ان کے دفاتر، مرکزی داخلی راستوں و مین گیٹس، باؤنڈری والز، غیر قانونی کٹنگ و پلاٹنگ، سب ڈویژن، ڈیوائیڈرز اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمارو سربمہر کرنے کر دیے گے ہیں ان ضمن میں آرڈی اے کے ترجمان نے روزنامہ زوآورکو بتایا ہے کہ جن سوسائٹیوں کے خلاف مقدمات درج کئے گے ہیں یہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں اور عوام کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ساتھ گمراہ کر کے اپنی مارگیٹنگ کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ روڈن انکلیو کے مالک رحیم ادین نے تو عوام کو دھوکہ دہی اور گمراہ کرتے اور جعسازی کی انتہا کردی تھی کہ کمشنر راولپنڈی کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پرتشہیر کرنی شروع کر رکھی تھی واضع رہے کہ روڈن انکلیو کے مالک رحیم الدین نے کچھ عرصہ قبل کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے ساتھ ملاقات کی اور تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر تشہیر کی تو ضلعی انتظامیہ سمیت راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آرڈی اے) حرکت میں آیا اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوساٹیوں کے خلاف آپریشن کیا اور ایف آئی آر بھی درج ہوئیں انتظامیہ سے بااثرہو کر روڈن انکلیو کے مالک نے رحیم ادین نے اپنی ضمانت فوری کرالی۔المیہ فکر یہ ہے کہ انتظامیہ باثر شخض کے آگے بے بس نظر آئی ہے اور سوسائٹی کا مالک ضمانت کرا کر دوبارہ سے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہوگیا ہے سوال یہ ہے کہ غریب شہریوں کی ساری زندگی کی جمع پونجھی ان کو کون دلوائیں گا رحیم الدین سے لٹنے والوں کی نظریں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ پر لگی ہوئی تھی کے اب کچھ ہمارا ہو جائے گا لیکن یہا ں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے باثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آرڈی اے) میں کالی بھڑیاں بیٹھی ہوئی ہیں اور چند سالوں سے ایک ہی سیٹ پر برجمان ہیں ان کے فوری طور پر اثاثے چیک کئے جائیں اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے تک جا کہ یہ کالا دھندہ بند ہو گا۔اور غریب شہریوں کوانصاف ملے گا۔

 

Comments are closed.