راولپنڈی (سٹی رپورٹر)
آر ڈی اے نے اسپانسرز کو خبردار کیا کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے پلاٹوں کی خرید و فروخت فوری طور پر روک دیں۔
راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے سات مارکیٹنگ کمپنیوں ریلائیبل گروپ آف مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، اے اے مارکیٹنگ، لیڈ مارکیٹنگ، اسٹیٹ ہائیوز مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، اے کے مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، ون ون مارکیٹنگ اور لائنز گیٹ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو غیر منظور شدہ و غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں روڈن اینلیو، نیو میٹرو سٹی، فیصل ٹاؤن فیز-II اور بلیو ورلڈ سٹی کی غیر قانونی تشہیر روکنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ آر ڈی اے ترجمان کے مطابق ڈی جی آر ڈی اے نے کہا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تشہیر جس کی آر ڈی اے سے کوئی قانونی حرمت نہیں ہے جو کہ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے 46 (1) کے تحت غیر قانونی ہے انہوں نے کہا کہ ایک سپانسر اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا یا کسی بھی طریقے سے پلاٹوں یا ہاؤسنگ یونٹس کی فروخت کی تشہیر نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ جب تک کسی پروجیکٹ کو آر ڈی اے سے این او سی نہیں ملتا اسے منظور شدہ یا قانونی منصوبہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ لیکن نجی مارکینگ کمپنیوں کے ویب سائٹس عوام الناس کو گمراہ کر رہی ہیں جو صرف اشتہارات کی تلاش میں بھاری رقم لگا رہے ہیں۔ ایسے منصوبوں کی مارکیٹنگ و پروجیکشن سے عوام الناس کو یہ تاثر ملتا ہے کہ پراجیکٹ پہلے سے منظور شدہ اور قانونی ہے۔ ایسی کمپنیوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ آپ اس غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جسس کے ذریعے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے عام لوگوں کو دھوکہ دے سکتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے ان غیر قانونی سکیموں کے تمام مواد کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے جس سے غیر منظور شدہ، جعلی اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹوں کی بکنگ کی صورت میں عام لوگوں سے پیسے کی بھاری لین دین شروع ہو سکتی ہے اس طرح الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عام لوگوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ مزید برآں، منصوبوں کی قانونی حیثیت آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر آسانی سے قابل رسائی ہے یا ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے سے براہ راست حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2021 کی عدم تعمیل کی صورت میں، آر ڈی اے متعلقہ قانون کے تحت کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔۔۔۔
Trending
- کمپیٹیشن کمیشن کی اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری
- ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد ، ملزم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- اسلام آباد ہائیکورٹ ، آڈیو لیکس کیس جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل
- عالمی بینک کا پاکستان کو اپنے 10 ترجیحی تجارتی معاہدوں کو ازسرِ نو متوازن بنانے کا مشورہ
- کراچی روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال
- کراچی : فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن ، انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار
- کالعدم ٹی ٹی پی ۔ مقامی عمائدین مذاکرات ، کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ سے انخلا پر رضامند
- افغانستان ، 6.3 شدت کا زلزلہ ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
- استنبول ، غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا
- 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ ، ملک فداالرحمن
آر ڈی اے نے 7 مارکیٹنگ کمپنیوں کو غیر منظور شدہ/ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں روڈن انکلیو، نیو میٹرو سٹی، فیصل ٹاؤن فیز-II اور بلیو ورلڈ سٹی کی تشہیر دینے کی وجہ سے نوٹس جاری کر دیے۔
Next Post
Comments are closed.