ملتان(نمائندہ خصوصی) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں، انہیں فی الفور مستعفی ہونا چاہیے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ کو مسترد کر دیا ہے، 215 ارب روپے کے مزید ٹیکسز کی نوید قوم کو سنائی گئی ہے، جس بجٹ پر ووٹنگ ہوگی وہ نیا فنانس بل ہوگا، جو پہلے ٹیکس لگے وہ اپنی جگہ موجود ہیں، اب مزید 215 ارب روپے کے ٹیکسز لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے، وزیراعظم نے بھی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ بات کی، مزید 215 ارب روپے کا بوجھ پاکستانیوں پر ڈالا ہے، آئی ایم ایف ریونیو ٹارگٹ سے مطمئن نہیں ہے، جو باتیں کی جا رہی ہیں وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں، وقتی طور پر لوگوں کا منہ بند کیا جا رہا ہے لیکن حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکیں گے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فنانس بل کو ریوائز کیا جا رہا ہے، شہروں میں 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، یہ بجٹ قوم، تاجر، کسان اور صنعتکار مسترد کر چکے ہیں، اب آئی ایم ایف نے بھی بجٹ مسترد کر دیا ہے، میری گزارش ہے اسحاق ڈار صاحب مستعفی ہوں اور کسی اور کو ذمہ داری سنبھالنے دیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ پر بہت تکلیف ہوئی، دیکھنا چاہیے لوگ مجبور ہو کر گھر کیوں چھوڑ رہے ہیں، تیس تیس لاکھ دے کر موت کوئی خریدنے نہیں جاتا، جہاز میں پانی تک نہیں ملا، لوگ پیاسے مر گئے، اس کا تدارک ہونا چاہیے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی نئی بلا نہیں، انسانی سمگلنگ عرصہ دراز سے ہو رہی ہے، اس کی بیخ کنی ہونی چاہیے، میں عہدوں اور ٹکٹوں کی سیاست سے بالا ہوگیا ہوں، میں اس وقت نظریے کی سیاست کر رہا ہوں اور نظریے پر قائم ہوں۔
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
اسحاق ڈار مستعفی ہو جائیں ۔۔شاہ محمود قریشی
Prev Post
Next Post
Comments are closed.