اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور , رہائی کا حکم جاری

مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم جاری کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور 24 نومبر کو انہیں سیشن کورٹ مردان میں پیش کرنے پر عدالت نے پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینٹرل جیل مردان بھیج دیا تھا

مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج محمد زیب خان نے فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کی ضمانت منظور کی اور حکم دیا کہ اگر اسد قیصر کسی اور مقدمہ میں ملوث نہ ہو تو انہیں ضمانت پر رہا کردیا جائے۔

Comments are closed.