اسرائیل یقینی طور پر ایرانی جنرل کے قتل کی قیمت ادا کرے گا، ایران

شام کے دارالحکومت دمشق میں گزشتہ روز ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو گئے، میجر جنرل رضا موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔

اس حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل یقینی طور پر ایرانی جنرل کے قتل کی قیمت ادا کرے گا۔ ایران میں مظاہرین نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

میجر جنرل رضا موسوی کے قتل پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام خطے میں صہیونی حکومت کی بےبسی اور نااہلی ظاہر کرتا ہے۔

Comments are closed.