اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اعظم خان کا بیان چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فردِ جرم ہے۔ شاہ محمود قریشی بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں،عمران خان کو ہر صورت سزا ملنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان کے بیان سے پتاچل گیا اصل میرجعفر کون ہے؟ قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا،ملکی مفادات کیخلاف کھیلنے والے کھلاڑی خود اعتراف جرم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائفر گم نہیں ہوا وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہے،خفیہ سرکاری دستاویز کو اپنی تحویل میں رکھنا جرم ہے۔ عمران خان نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی،خفیہ دستاویز رکھنے کا جرم اس وقت تک جاری رہے گا،جب تک عمران خان کو گرفتار کر کے سائفر برآمد نہیں کر لیا جاتا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے تانے بانے ملک کے باہر جڑتے ہیں،سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر کو پبلک کرنے کا جرم کیا۔سیاسی اور ذاتی مفاد کیلئے سائفر کا کھیل کھیلا گیا،یہ ریاست کے مفاد کا معاملہ ہے،یہ جرم ہوا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ پراسکیوشن کو بھیجا جائے گا اور مقدمہ خصوصی عدالت میں بھیجا جائے گا۔ اعظم خان نے اپنے بیان میں وضاحت کر دی کہ وہ کہاں تھے؟اعظم خان نے کہا کہ وہ اپنے دوست کے گھر پر تھے۔ رانا ثنا اللہ نے 9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی بھی سائفر جیسی سازش کا تسلسل ہے۔ پی ٹی آئی کے شرپسندوں کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں،قانون اور آئین کے مطابق میرٹ پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے جرم کا حساب تو دینا ہو گا۔
Trending
- پاک-جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی
- افغان وزیر خارجہ کا دارالعلوم دیوبند کا دورہ، حدیث کی سند سے نوازا گیا، سیکیورٹی میں بدنظمی
- شادیوں سے ٹیکس وصولی میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ ، ایف بی آر کی سخت نگرانی رنگ لانے لگی
- ڈی آئی خان : پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ آور تمام 5 خوارج مارے گئے، 6 جوان شہید، 12 زخمی، آئی ایس پی آر
- دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت یا ایک فیصلے پر نہیں لگایا جا سکتا ، پی ٹی آئی
- خیبرپختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ، 13 اکتوبر کو نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، سہیل آفریدی امیدوار نامزد
- ٹی ایل پی کے احتجاج پر مولانا فضل الرحمان متحرک، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سے رابطے
- پندرہ دن کی دلہن تیزاب گردی کا شکار، گوجرانوالہ میں حافظہ قرآن بچی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا “لازوال عشق” کیس میں بڑا فیصلہ
- رحیم یار خان ،اشتہاری طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Comments are closed.