کابل(زورآورنیوز) افغان عبوری حکومت نے بھارت میں سابق حکومت کے دور کا افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈارپورٹ کے مطابق بھارت میں افغان سفارت خانہ جو سابق دور حکومت کے تعینات عملے سے آباد تھا، ستمبر 2023 کے آخر میں بند ہو رہا ہے۔ افغان سفارت خانے کے عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھا جس میں عملے نے بھارتیوں کی سفارتی کام عدم تعاون اور سفارت خانے کو بائی پاس کرنے اور افغانیوں سے براہ راست رابطوں کو وجہ بتایا ہے۔اگست 2021 میں IEA کے کابل پر قبضے کے بعد سے، 3000 افغان طلباء اب بھی اپنے ویزوں کے منتظر ہیں جس سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔افغان مریض جو بھارت آتے تھے وہ بھی پریشانی کا شکار ہیں،اس لیے عملہ اب سفارت خانہ بند کر رہا ہے۔کسی بھی قوم نے افغانوں کو اتنی تیزی سے نہیں چھوڑا جتنا بھارتیوں نے چھوڑا ہے۔ بھارت اب مختلف ذرائع اور طریقوں سے نئی عبوری حکومت تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔ اصل چیلنج بھارتی میڈیا میں IEA کو کس طرح پیش کرنا اور دوسری طرف IEA بھارت کے اندر مسلمانوں کی حالت زار کے حوالے سے کیا رویہ اپناتا ہے۔
Trending
- گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کا اعلان
- رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف انتقال کر گئے
- پاک فوج نے طالبان کو منہ توڑ جواب دیا، متعدد تربیتی کیمپ تباہ ، عطا تارڑ
- پاک افغان کشیدگی: چمن اور طورخم بارڈر آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند
- ویمنز ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے بھارت کا 331 رنز کا ہدف حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
- اورنگی ٹاؤن میں والد کو بچوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
- راولپنڈی میں بیشتر شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں، فیض آباد بدستور بند
- سی سی ڈی میں کڑا احتساب جاری، کرپشن پر ایس ایچ او معطل
- اسلام آباد پولیس اہلکاروں کا لاہور جانے سے انکار، محکمانہ دباؤ اور ڈسمس کی دھمکیوں سے فورس میں بے چینی
Comments are closed.