پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ العزیزیہ کا فیصلہ برقرار نہیں رہنا چاہیے، ازخود نوٹس کے تحت العزیزیہ ریفرنس مکمل ختم ہوجانا چاہیے۔
لاہور ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ میں انصاف ملا، العزیزیہ ریفرنس فراڈ ہے جس میں جج ارشد ملک مرحوم کے خلاف فیصلہ آ چکا، میرے خیال سے العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو جائے گا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ رائج الوقت قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ نااہلی 5 سال کی ہو سکتی ہے، اس قانون کو نہ چیلنج کیا گیا ہے اور نہ اس پر ازخود نوٹس لیا گیا ہے، اس نئے قانون کے مطابق نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔
Comments are closed.