اسلام آباد(وقائع نگار)اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی مدت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق معاشی ایمرجنسی نافذ کر کے اسمبلی کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے مگر حکمران اتحاد وقت پر انتخابات چاہتا ہے۔
نظرثانی قانون پر بات کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا یہ قانون صرف نوازشریف کیلئے نہیں ہے بلکہ اس سے سیکڑوں افراد کو فائدہ ہو گا،قائد مسلم لیگ ن نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ دوسری جانب خواجہ آصف نے یونیورسٹی وائس چانسلرز کیلئے ڈکیت کا لفظ استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یونیورٹی وائس چانسلرز کیلئے ڈکیت کا لفظ استعمال کرنے پر معافی مانگتا ہوں،گزارش ہے کہ اسمبلی کارروائی سے بھی اس جملے کو حذف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اتنی عام ہے کہ معاشرے نے کرپشن کو مان لیا ہے،تعلیمی اداروں میں اخلاقیات کے بارے میں پڑھانا چاہیے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جتنی سیاست پارلیمنٹ میں ہے اتنی ہی تعلیمی اداروں میں ہے،مساجد اور تعلیمی اداروں میں بدعنوانی پر درس ہونے چاہیے۔یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دو روز قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکو قوم کو تعلیم دے رہے ہیں،یہ ڈاکہ مارنا سکھائیں گے اور کیا کریں گے؟۔ ایسی ایسی یونیورسٹیز ہیں جہاں وائس چانسلر اپنے عہدے کی مدت پوری کر چکے ہیں لیکن اسٹے لیا ہوا ہے،وائس چانسلر ارب پتی بن گئے،صرف وہ تنخواہ نہیں لیتے فنڈز بھی کھا رہے ہیں۔
Trending
- سی سی پی نے ”آئس کریم“کیس میں 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا
- ایران جنگ سے عرب معیشت کو 186 ارب ڈالر نقصان، عالمی بحران سنگین ہونے لگا
- امریکا کی ایران حکمت عملی ناکام، بدلتے اہداف پر ماہرین کے سوالات
- ای چالان کے نام پر جعلی SMS فراڈ، سیف سٹی کی وارننگ — شہری محتاط رہیں
- اسلام آباد میں برطرف کانسٹیبل کی خودکشی، محکمانہ بے حسی اور نظام پر سنگین سوالات
- وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ای سی پی میں اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم، انفورسمنٹ نظام مؤثر بنانے پر غور
- کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ آٹو پارٹس کا بڑا ذخیرہ ضبط
- سرورفاؤنڈیشن
- اسرائیل ایران جنگ: پہلے مہینے میں 800 فضائی حملوں کا دعویٰ، ہلاکتوں کے اعداد و شمار میں تضاد
- سردار تنویر الیاس کی سوسائٹی پر بڑا الزام: این او سی اور زمین کے بغیر رقوم وصول، متاثرین کا احتجاج
Comments are closed.