اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہیکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہیکہ نئی مردم شماری کو نوٹیفائی نہیں کریگی، الیکشن پرانی مردم شماری پر ہی ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگست میں اسمبلی مدت پوری کرے گی، اس کے بعد نگران حکومت آئیگی، نگران حکومت آکر آئین کے مطابق 60 یا 90 دن میں الیکشن کرائیگی، اس مردم شماری کو نوٹیفائی نہ کیا گیا تو الیکشن پرانی مردم شماری پر ہوں گے، حکومت نے فیصلہ کیا ہیکہ نئی مردم شماری کو نوٹیفائی نہیں کریگی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری میں کچھ مسائل پیدا ہوگئے ہیں اس لیے نوٹیفائی نہیں ہو رہی، ایم کیو ایم کا بھی یہی موقف ہے وہ بھی نئی مردم شماری کے نتائج سے غیرمطمئن ہے، ایم کیو ایم بھی نئی مردم شماری کو تسلیم نہیں کرتی، بلوچستان میں جو مردم شماری کے نتائج آئے ہیں ان پر بھی بڑے اعتراض ہیں، نئی مردم شماری پر سب کا اتفاق ضروری ہے، مردم شماری پر فوری فیصلہ ملک میں متنازع صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہونی ہے، وزیراعظم نگران حکومت سے متعلق کام کر رہے ہیں، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر اور اپنے اتحادیوں سے بھی مشاورت کریں گے، نگران وزرائے اعلی محسن نقوی اور اعظم خان کا کسی جماعت سے تعلق نہیں، گورنر خیبر پختونخوا کے خلاف اگر کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں انکوائری ہوگی۔
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
Comments are closed.