امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنیوالے بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد

واشنگٹن : امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنیوالےبھارتی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی ، امریکی محکمہ انصاف کاکہنا ہے بھارتی سرکاری ملازم نکھل گپتا قاتلانہ سازش میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی را ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگئی ، کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی بھارتی را کے دہشت گردی کے منصوبے سے پردہ اٹھ گیا۔ امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنیوالےبھارتی شہری پرفردجرم عائد کردی گئی، امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ بھارتی سرکاری ملازم نکھل گپتا قاتلانہ سازش میں ملوث ہے، نکھل گپتا اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔ امریکی رپورٹ میں کہا ہے کہ نکھل گپتا کو امریکا کی درخواست پرچیک ریپبلک میں گرفتارکیاگیا، گرپتونت سنگھ کےقتل کےاحکامات بھارتی انٹیلی جنس اہلکارنےجاری کئے۔

Comments are closed.