ایسے ہی محنت کرتی رہیں تو آپ ورلڈ کپ بھی جیت جائیں گی, نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس شاندار جیت پر شائقین کرکٹ تو خوش ہیں ہی نگراں وزیراعظم انوار الحق بھی شاداں ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے اس تاریخ فتح پر قومی ویمنز ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی قدر بھی مردوں سے پیچھے نہیں، ایسے ہی محنت کرتی رہیں تو ویمنز ٹیم ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر جائے گی۔

Comments are closed.