اسلام آباد(وقائع نگار)لیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی، اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب ووٹ کے اندراج، اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 20 جولائی 2023 ہے، اس سلسلے میں ووٹر اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر کروایا جا سکتا ہے، اگر ووٹر اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی، اخراج یا کوائف میں درستگی چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پر کریں اور اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اندراج و منتقلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21 استعمال کریں، اعتراض اور اخراج ووٹ کے لیے فارم نمبر 22 استعمال کریں، کوائف کی درستگی کے لیے فارم نمبر 23 استعمال کریں۔
Trending
- وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
- اسلام آباد میں درخت، الرجی اور پالیسی کا امتحان
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
ایس ایم ایس سے ووٹ درست کروائیں
Next Post
Comments are closed.