نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایشیا کپ کا دوسرا حصہ دبئی منتقل ہونے کا امکان ہے۔انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں مسلسل بارشوں کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کا دوسرا حصہ دبئی منتقل کروانے کا خواہشمند ہے، ایشیا کپ کے دوسرے حصے کے دبئی میں انعقاد سے پی سی بی کو بڑا ریونیو شیئر ملے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان میں چار سے زیادہ میچز کا خواہش مند ہے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف، نجم سیٹھی کے دور میں ہونے والے ہائبرڈ ماڈل میں تبدیلی چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور ملتان میں بھی میچز کروانا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا 2 روزہ اہم ترین اجلاس آج ہوگا، پی سی بی کے اعلی عہدیدار شریک ہوں گے۔
Trending
- شفاف مثالی امتحان سسٹم
- ٹرمپ کا بورڈ آف “پیس”
- منشیات اورمعاشیات
- آئی ایس ایس آئی نے پاکستان اکیڈمی آف لٹرز کے ‘رائیٹرز ریزیڈنسی پروگرام’ کے وفد کی میزبانی کی
- چوہدری محمد یٰسین کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی
- آئی سی سی گلزار قائد راولپنڈی کا افتتاح 18 جنوری کو کر دیا گیا
- سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات بے بنیاد قرار، رپورٹ عدالت میں جمع
- کارٹل بنانے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ برقرار ؛ بینکوں کی اپیلیں مسترد
- نیہا انور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ابھرتا ستارہ
ایشیا کپ کا دوسرا حصہ دبئی منتقل ہونے کا امکان
Prev Post
Comments are closed.