حماس نے امریکی ارب پتی اور ایکس کے مالک ایلون مسک سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرح تباہ شدہ غزہ کا بھی دورہ کریں اور یہاں آکر خود اپنی آنکھوں سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔
بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان نے کہا کہ جس طرح ایلون مسک نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے، اسی طرح اب غزہ کا بھی دورہ کریں اور اسرائیلی بمباری سے کی گئی غزہ کی تباہی دیکھیں۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ کا دورہ کرکے ایلون مسک کو بھی اندازہ ہوجائے گا کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ 7 اکتوبر سے عارضی جنگ بندی تک کس طرح غزہ میں قتل و غارت اور وحشیانہ بمباری کی۔
پریس کانفرنس میں اسامہ حمدان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے فلسطینیوں نے اسرائیل کے وحشیانہ رویے کے بارے میں بتایا ہے۔
Comments are closed.