بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے انداز پر سوالات اٹھنے لگے

سابق کپتان بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے انداز پر سوالات اٹھنے لگے، کرکٹ ماہر سمجھتے ہیں کہ انھیں بولر آؤٹ نہیں کررہے وہ اپنی غلطی سے آؤٹ ہورہے ہیں۔

سینئر اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ پورے ورلڈکپ میں بابر اعظم خود سے آؤٹ ہوئے ہیں، بولر نے انھیں آؤٹ نہیں کیا۔ پرتھ ٹیسٹ میچ کی بھی دونوں اننگز میں بولر نے انھیں آؤٹ نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ بابر جن بالز پر آؤٹ ہوئے وہ اتنی اچھی اور غیرمعمولی گیندیں نہیں تھیں کہ جسے بابر اعظم جیسا پلیئر نہیں کھیل پاتا۔

شاہد ہاشمی نے کہا کہ شان مسعود نے پریکٹس میچ میں 200 رنز اسکور کیے تھے اور ان سے اچھی بیٹنگ کی امید تھی، تاہم وہ 50 رنز بھی نہیں بناپائے۔

Comments are closed.