اسلام آباد(وقائع نگار)وزارت خزانہ نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا، بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ اب ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔وزارت خزانہ کے حکام نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی، بجلی کے بلوں میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو کی فیس عائد ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کے بل میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیار کر لی ہے۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق صارفین سے موصول ہونے والی رقم ریڈیو ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہوگی۔
Trending
- بولان : گھر میں دھماکہ ، 3 بچے جاں بحق ، 3 افراد زخمی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت : پاکستان کا اقوامِ متحدہ کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار
- پی ٹی آئی کا یوم سیاہ، حکومت کی ناکامی اور انتخابی دھاندلیوں کے خلاف شدید احتجاج
- پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو اختتام پذیر
- ہانگ کانگ ، متعدد عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی ، 13 افراد ہلاک ، 28 زخمی
- بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں انہیں لانے والے بھی مجرم ہیں ، نواز شریف
- قومی سلامتی اولین ترجیح ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رہے گا ، فیلڈ مارشل
- چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
- گولڈ باکس کی فیروز خان کے ساتھ نئی شراکت داری کے ذریعے مارکیٹ میں پوزیشن مضبوط
- انسانی خدمت آج بھی زندہ ہے، ایک زندہ مثال: طیب عابد
بجلی کے بلوں میں ٹی وی کے علاوہ ریڈیو فیس بھی ڈالنے کا فیصلہ
Next Post
Comments are closed.